16 نومبر، 2020، 9:55 PM

شام کے وزیر خارجہ کے انتقال پر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا تعزيتی پیغام

شام کے وزیر خارجہ کے انتقال پر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا تعزيتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنے ایک پیغام میں شام کے وزیر خارجہ ولید العلم کو شامیقوم کے مفادات کا محافظ اور اسلامی مزاحمت کا حامی قراردیتے ہوئے ان کے انتقال پر شامی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنے ایک پیغام میں شام کے وزیر خارجہ ولید العلم کو شامی مفادات کا محافظ اور اسلامی مزاحمت کا حامی قراردیتے ہوئے ان کے انتقال پر شامی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے اپنے پیغام میں ڈاکٹر ولید العلم کی طرف سے مختلف عہدوں پر شامی عوام کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ولید العلم صہیونی دشمن اور تکفیری دہشت گردوں کے مد مقابل استقامت اور پائداری کا مظہر تھے۔

ڈاکٹر ولایتی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ڈاکٹر ولید المعلم کو گذشتہ 40 برسوں  سے جانتا ہوں وہ شام میں مختلف سفاتی عہدوں پر فائز رہے اور انھوں نے ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر ولایتی نے اپنے پیغام میں شام کے عوام ، حکومت اور مرحوم ولیدالعلم کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی ، تعزیت اور تسلیت کا اظہار کیا۔

News ID 1903952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha